معذور ایرانی خاتون کی عالمی تائیکوانڈو درجہ بندی میں پہلی پوزیشن

 شیراز، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی معذور خاتون کھیلاڑی "سیدہ مہتاب نبوی" نےعالمی تائیکوانڈو کی تازہ ترین رینکنگ میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایرانی جنوبی صوبے شیراز سے تعلق رکھنے والی معذور خاتون کھیلاڑی سیدہ مہتاب نبوی نے -58 کلوگرام کی کیٹیگری میں 110 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا ہے۔

نبوی نے قبل از این عالمی مقابلوں میں ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا تھ اور اس کے علاہ پیرا ایشیائی مقابلوں میں بھی ایک طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔

مہتاب نبوی کی عمر 21 سال کی ہے وہ سیل حیاتیات کی طالب علم ہیں اور اب تک ان کی لکھی ہوئی دو کتابیں "نگاہ مہتاب" اور "بی نہایت" بھی چھپی ہوئی ہیں۔

ان کو تیراکی میں بھی پوری گرفت حاصل ہے اور اس حوالے سے متعدد قومی مقابلوں میں مختلف تمغے جیت لیے ہیں۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =