افغان مجرمان کی حوالگی کیلئے تیار ہیں: ایرانی چیف جسٹس

 تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے ایران میں 20 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کو ایران کے گرانقدر مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب صورتحال کی فراہمی کی صورت میں ہم ایران میں قید افغان مجرموں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان سینٹ کے چیئر مین "فضل ہادی مسلم یار" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے افغان سینٹ کی قیادت میں افغانستانی وفد کو دورہ ایران آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یقینا ایران اور افغانستان کے درمیان وفدوں کا تبادلہ، باہمی تعلقات میں مزید مضبوطی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت جب دشمن عناصر نے ملک کے عوام کے درمیان سمیت اسلامی ممالک کے درمیان افراتفری پھیلانے کے خواہاں ہیں افغانستان کے سارے گروہوں کے درمیان وحدت اور یکجہتی کے فروغ اور ایران اور افغانستان کے تعاون میں مزید اضافہ کرنا، انتہائی ضروری ہے۔

علامہ نے مزید کہا کہ افغان عوام کے پاس غیر ملکی فوجوں بشمول سابق سویت یونین اور امریکہ کیخلاف مزاحمت کرنے کا ایک بہت روشن کارنامہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان قوم ایک باعزت اور قابل فخر قوم ہے اور حالیہ دنوں میں بھی افغانستان میں قیام امن و استحکام اور خودمختاری کیلئے عوام کی رائے اور ان کی خواست پر بھروسے کرنا، افغان حکومت کیلئے انتہائی ضروری اور بنیادی ہے۔


 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =