ایرانی باسکٹ بال ٹیم کی روسی سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن

ماسکو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے روس میں منعقدہ سہ فریقی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلاامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے روس میں منعقدہ سہ فریقی  مقابلوں میں میزبان کی ٹیم کو 84-91 نتیجے کیساتھ شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم نے گزشتہ روز میں بھی لبنانی حریف کو 70- 82 نتیجے کیساتھ شکست دے دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باسکٹ بال ٹیم جو چین میں منعقدہ 2019 عالمی مقابلوں کیلئے تیار ہو رہی ہے روس سے پہلے پرتگال میں تربیتی کیمپ قائم کیا تھا ۔

 ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم کے کھیلاڑی روس کے بعد یونان روانہ ہوجائیں گے جہاں مزید 3 دوستانہ مقابلوں میں کھلیں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران، چین میں منعقدہ عالمی 2019 مقابلوں میں تیسری گروپ میں پورٹو ریکو ، تیونس اور اسپین کیساتھ  کھیلے گی۔


 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =