پاکستانی بائیکرز کی ریلی امن و دوستی کا پیغام لیکر ایران روانہ

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 16 رکنی بائیکرز کی ریلی امن اور دوستی لے کر اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹور پر روانہ ہوگئی.

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت ایسی ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے.

اس ریلی کے سربراہ جو ایک بین الاقوامی بائیکر ہیں "مکرم خان ترین" کا کہنا ہے کہ اس ریلی کا مقصد پاک ایران دوستانہ روابط کا فروغ اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے.

بائیکرز کاروان جس کا نام "یار من ایران"، ہے نے اپنے سفر کا آغاز لاہور میں ایرانی خانہ فرہنگ سے کیا.

یہ ریلی دنیا کو یہ پیغام دے گی کہ ایران اور پاکستان پرامن ہیں.

پاکستانی بائیکرز اپنے پورے سفر کے دوران 7400 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے اور 14 اگست کو تہران پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کریں گے.

اس ریلی کے اراکین ایران میں مختلف شہر اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان، 1947 میں مملکت پاکستان کے قیام کے بعد سے تاریخی تعلقات رکھتے ہیں.

ایران ان پہلے ملکوں میں تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا.


**274*9476
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =