ایران، آئندہ 7 سالوں تک طیاروں کے پرزے تیار کرے گا

تہران، ارنا-  ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی ادارہ کے سربراہ نے ملک کے اندر طیارے کے پرزوں کو تیار کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی جواز حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ 7 سالوں کے دوران، طیاروں کے پرزے تیار کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ 7 سالوں کے دوران نہ صرف یورپی ممالک کی طرح طیارے کے پرزوں کو تیار کرسکتے ہیں بلکہ انھیں دوسرے ممالک کو برآمد بھی کرسکتے ہیں۔

 یہ بات "منوچھر منطقی" نے اتوار کے روز انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ہیڈکوارٹر میں طیاروں کی بحالی کی تکنیکی ضروریات کا تعارف سے متعلق منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

منطقی نے مزید کہا کہ طیارے کی ساخت کا عمل انتہائی پیچیدہ ہے لہذا اسے تیار کرنے کیلئے بین الاقوامی لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارے ملک کے ماہرین نے مذکورہ جواز کو حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ملک کے ماہرین اور دانشوروں نے بین الاقوامی جواز کے حصول سے پابندیوں کے دوران طیارے کے ضروری پرزوں کے ایک بڑے حصے کو تیار کر لیا ہے۔


 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =