4 اگست، 2019 4:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83424734
0 Persons
  ایران کے سرحدی شہر خاش سے 4۔1 ٹن منشیات برآمد

زاہدان، ارنا-  پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ایک ٹن 425 کلوگرام منشیات پکڑلیں۔

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر "محمد قنبری" نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ان کے مطابق، سرحدی اور پولیس فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران، مختلف اسلحہ، ایک ٹن اور 180.390کلوگرام افیون، 125.800 کلوگرام حشیش اور 118.870 کلوگرام دوسری منشیات اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.

یہ بت قابل ذکر ہے کہ ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.


 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =