چھ ہزار سے زائد غیرملکی سیاحوں کی ایرانی صوبے قزوین کی سیر

قزوین، ارنا – ایرانی صوبے قزوین نے رواں سال کے پہلے چار مہینے کے دوران 6850 غیرملکی سیاحوں کی میزبانی کی.

یہ بات صوبے قزوین ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی ادارے کے ڈپٹی "نادر محمدی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 6850 غیر ملکی یورپی سیاح سمیت ہالینڈ ، فرانس ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ ، اسپین ، ہنگری ، آسٹریا ، جمہوریہ چیک کے سیاحوں نے اس صوبے کے مختلف سیاحتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کئے ہیں.
محمدی نے کہا کہ یورپی سیاحوں نے اس صوبے میں واقع تاریخی مقامات بالخصوص قلعہ حسن صباح الموت، قلعہ سمیرم، سعدالسلطنہ ہوٹل، چہل ستون میوزیم اور دوسرے سیاحتی مقامات کی سیر کی.
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک دس ہزار غیرملکی سیاح صوبے قزوین کا دورہ کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی صوبے قزوین میں 1410 تاریخی اور قدرتی مقامات قومی ورثے کی فہرست میں شامل کردئے گئے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =