ایران قطر کے 15 ویں مشترکہ کوسٹ گارڈ کے اجلاس کا جلد انعقاد

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے درمیان 15 ویں مشترکہ کوسٹ گارڈ کے اجلاس کا آج بروز اتوار ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا.

ایران اور قطر کے درمیان سمندری فورسز کی مشترکہ 15 ویں نشست آج بروز اتوار دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسایگی اور میدانی روابط کو فروغ دینے کے مقصد سے ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گی.

ایرانی جنرل 'قاسم رضائی' اور قطری جنرل 'عبدالعزیز علی المہندی' منعقد ہونے والی نشست کی صدارت کے عہدے پر فرائض سرانجام دیں گے.

اس نشست میں فریقین اپنی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ سمندری اور سرحدی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے نئے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے.

یاد رہے کہ اس سے پہلے 30 جولائی کو ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چھٹے مشترکہ کوسٹ گارڈ کے اجلاس کا دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد کیا گیا.

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =