ایرانی پہلوانوں نے عالمی جونیئر مقابلوں میں 2 طلای تمغے جیت لیے

تہران، ارنا - دو ایرانی پہلوانوں نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے 2 طلائی تمغے جیت لیے۔

"امیر رضا دہ بزرگی اور شاہرخ میکائیلی" نے گزشتہ روز بلغاریہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں فائنل مرحلے میں بالترتیب 110 اور 48 کلوگرام کے زمروں میں اپنے حریفوں کو پٹخ دیا اور کامیابی حاصل کی.

امیر رضا دہ بزرگی نے پہلے، دوسرے، تیسرے اور فائنل کے مرحلوں میں اپنے یوکرائنی، روسی، قازق اور آذری حریفوں کو جارحانہ شکست دے دی۔

ایک اور ایرانی پہلوان شاہرخ میکائیلی نے بھی پہلے، دوسرے، تیسرے اور فائنل کے مرحلوں میں اپنے یونانی، جاپانی، مجارستانی اور آرمینی حریفوں کو شکست دے کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

تفصیلات کے مطابق، عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا جمعہ کے روز بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں آغاز کیا گیا.

9410٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =