3 اگست، 2019 1:58 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83422940
0 Persons
دو ایرانی پہلوان عالمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے

تہران، ارنا - دو ایرانی پہلوان "امیر رضا دہ بزرگی اور شاہرخ میکائیلی" نے بلغاریہ میں منعقد ہونے والے عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلئے.

ایرانی پہلوان امیر رضا دہ بزرگی نے 48 کلوگرام کے زمرے میں اپنے یوکرائنی، روسی اور قازق حریفوں کو جارحانہ شکست دے دی۔ وہ فانئل مرحلے میں اپنے آذری حریف کے خلاف میچ کرے گا.
ایک اور ایرانی پہلوان شاہرخ میکائیلی نے 110 کلوگرام کے زمرے میں اپنے یونانی، جاپانی اور مجارستانی حریفوں کو شکست دے کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.یہ پہلوان فائنل مرحلے میں اپنے آرمینی حریف کے خلاف میچ کرے گا.
دوسرے دو ایرانی پہلوان "حجت رضائی اور کامران ارقش" 65 اور 80 کلوگرام کے زمروں میں ان مقابلوں کے درجہ بندی مقابلوں میں پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق، عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا گزشتہ روز بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں آغاز کیا گیا.
یاد رہے کہ عالمی یوٹھ فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 29 سے 31 جولائی تک بلغاریہ میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے تین طلائی، تین چاندی کے تمغے اور 166 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کرلیا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =