سعودی وزیر حج کا ایرانی حجاج کیساتھ احسن سلوک پر زور

تہران، ارنا - سعودی وزیر حج نے متعلقہ اداروں کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حجاج کے ساتھ عزتمندانہ سلوک کو یقینی بناتے ہوئے ان سے احترام سے پیش آئیں.

یہ بات "محمد صالح بن طاہر" نے ایرانی ادارے حج کے سربراہ "علیرضا رشیدیان" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ جو دونوں ممالک کے مفادات کے اصلی محافظ ہے، کے ذریعہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قونصلر باہمی تعاون حجاج کی سہولتیں کی فراہمی کی مدد کرے گی.
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں اور سوئٹرزلینڈ دونوں ممالک کے مفادات کے محافظتی کردار کا ادا کر رہا ہے.
رشیدیان نے سعودی عرب میں ایرانی حجاج کے احترام کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے سعودی عرب کے رویے میں مثبت تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جاتا ہے ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رکھے گا.
انہوں نے گزشتہ سالوں میں منیٰ میں رونما ہونے والے المناک سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک اس حادثے سے متعلقہ شہدا اور مسجد الحرام كے شہدا كے معاوضہ كی ادائيگی کے لئے سعودی عرب کے وعدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حج عمرہ کی بحالی ایرانی حاجیوں کے وقار برقرار رکھنے پر مشروط ہے اور سعودی عرب میں ایرانی مفادات کے تحفظ کے لئے دفتر قونصلر قائم کیا جانا چاہئیے.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =