2 اگست، 2019 7:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83421908
0 Persons
'بی ٹیم' کے دن گنے جاچکے ہیں: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ جہاں علاقائی مذاکرات اور عدم جارحیت معاہدے سے متعلق ایرانی تجاویز کا خیرمقدم کیا جارہا ہے وہاں 'بی ٹیم' ختم ہوتی نظر آرہی ہے.

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد  ظریف" نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو دنیا میں اپنے آپ کو تنہائی کا شکار کرنے سے باز آنے سمیت دنیا کے حقیقتوں کو ماننا چاہیے۔

ظریف نے مزید کہا کہ تجارت اور بین الاقوامی طاقت منتقل ہوتے جار رہے ہیں لہذا امریکہ کو جاننا چاہیے کہ وہ نہ ایران اور چین کیخلاف معاشی دہشتگردی اور نہ ہی روس کیساتھ جوہری میزائلوں کی روک تھام سے متعلق معاہدے سے دستبرداری کے ذریعے اس راستے کو بدل کر سکتا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =