چین اور یورپی یونین کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

بیجنگ، ارنا- چین کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے بینکاک میں منعقدہ "آسیان" اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق " وانگ یی" اور" فیڈریکا مغرینی" نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ  ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف دباؤ میں مزید اضافہ کرنے کے رویے کی مذمت کی۔

چینی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران اور امریکہ کو صببر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ جنوب ایشیائی اقوام کی تنظیم جو 'آسیان' کے نام سے معروف ہے جنوب مشرقی ایشیا کے 10 ممالک کی قائم کردہ سیاسی و اقتصادی انجمن ہے جو دسمبر 1967ء کو انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ نے مل کر قائم کی. 

اس تنظیم کے قیام کا مقصد اقتصادی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں رکن ممالک کو ترقی دینا اور علاقائی امن کی ترویج ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =