ظریف کیساتھ  باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا: یورپی یونین

تہران، ارنا- یورپی یونین نے امریکہ کیجانب سے ایرانی وزیر خارجہ کیخلاف پابندیاں لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم ظریف کیساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ " فیڈریکا مغرینی" کے ترجمان "کارلوس مارتین روئیز" نے کہا کہ یورپی یونین، ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ  باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے امریکہ کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران کیساتھ اپنے تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر بطور اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک زبردست سفارتکار کے "محمد جواد ظریف" کیساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر حالیہ امریکی پابندی سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکہ، ظریف کی سوچ سے خوفزدہ ہے.

"سید عباس موسوی" نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکی حکام کی بیوقوفی اور ان کے اقدامات میں تضادات کی حد اسی وقت سامنے آئی جب انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو بارہا ملک کی سیاست سے لاتعلق قرار دینے کے باوجود بغیر سوچ سمجھ کے ان کیخلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایرانی وزیر خارجہ کے منطق اور ان کے سفارتکاری کے فن سے بہت ڈر لگتا ہے۔

"محمد جواد ظریف" نے بھی امریکہ کیجانب سے ان کیخلاف پابندیوں لگانے کے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکی حکام کو مجھے اپنی منصوبہ بندیوں اور مقاصد تک پہنچنے کیخلاف بڑا  خطرہ سمجھنے کیلئے شکریہ۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =