ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا

تفصیلات کے مطابق عالمی نوجوانوں کی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 29 سے 31 جولائی تک بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں انعقاد کیا گیا۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے مجموعی طور پر 3 طلائی، 3 چاندی اور یک کانسی کے تمغوں کیساتھ اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

ایرانی پہلوانوں "رحمان عموزادہ"، "امیر حسین فیروز پور" اور "سہیل یوسفی" نے بالترتیب 48، 80 اور 92 کلوگرام کی کیٹیگری میں تین طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایرانی پہلوانوں "علی عرب"، "مہدی ویسی" اور "عرفان الہی" نے بھی بالترتیب 45، 55 اور 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں 3 چاندی تمغے جیت لیے۔

 ایرانی پہلوان "علی قلی زادگان" نے بھی 52 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے 166 پوانٹس کیساتھ اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

روس نے 168 پوانٹس کیساتھ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =