بین الاقوامی میلوں میں ایرانی فلموں اور انیمیشن کی شاندار کامیابیاں

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلموں اور انیمیشنز نے دنیا کے مختلف ممالک میں منعقدہ بین الاقوامی میلوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایت کار کی بنائی گئی شارٹ فلم "Breathing" کو آرجنٹائن میں منعقدہ 41 ویں "UNCIPAR International short film festival" میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

آرجنٹائن میلے کا 17 سے 19 اگست تک انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فلم "Breathing" کو سپین میں منعقدہ بین الاقوامی "International Short Film Festival Zahora en Corto" میلے میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

سپین میلے کا 4 سے 7 سپتمبر تک انعقاد کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ ایرانی فلم ساز "امیر ہوشنگ معین" کی بنائی گئی انیمیشن “Wolf and the Herd” کو روس میں منعقدہ بین الاقوامی کارٹون میلے میں سب سے بہترین انمیشین کے طور پر منتخب کیا گیا۔

بین الاقوامی کارٹون میلے کا 18 سے 22 جولائی تک روس میں انعقاد کیا گیا۔

 اس کے علاوہ ایرانی ہدایتکار کی بنائی گئی فلم "Knock Out" کو اٹلی میں منقدہ 49 بین الاقوامی "Giffoni Film Festival" میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Giffoni Film Festival کا 19 سے 27 جولائی تک اٹلی میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 50 ممالک کے 6لاکھ نمائندے شرکت کریں گے۔

9467**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =