ایران مخالف امریکی پابندیوں سے عالمی معاشی ترقی میں کمی آئی ہے: آئی ایم ایف

تہران، ارنا- بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی معاشی ترقی کی شرح میں کمی نظر آئی ہے اور اس کی وجوہات میں سے ایک ایران مخالف امریکی پابندیوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیشین گوئی کی ہے کہ 2019 میں عالمی معاشی ترقی کی شرح میں 2۔3 فیصد کی کمی آئے گی۔

آئی ایم ایف نے 2019 میں مشرقی وسطی، شمالی آفریقا، افغانستان اور پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح میں کمی آنے کی پیشین گوئی کی ہے اور کہا کہ اس بات کی وجہ ایران مخالف امریکی پابندیوں سمیت بعض ممالک میں عدم استحکام ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ عالمی معاشی ترقی میں ایران کا حصہ 28۔1 فیصد کا ہے جس میں گزشتہ سال کی بنسبت 19۔1 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

9467**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha