جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی ہنگامی نشست 28 جولائی کو منعقد ہوگی

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی ہنگامی نشست کا 28 جولائی کو ماہرین کی سطح پر ویانا میں انعقاد کیا جائے گا۔

"سید عباس موسوی" نے 28 جون کو جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی پہلی نشست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ اس اجلاس کے بعد ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کے کچھ حصے سے دستبرداری کا آغاز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اس اقدام کے نتیجے میں اس معاہدے کے یورپی اراکین نے ہم سے مطالبہ کیا کہ جوہری معاہدے کی نئی صورتحال کو وزرائے خارجہ کی نشست سے پہلے ماہرین کی سطح پر مشترکہ کمیشن کی نشست میں جائزہ لیں۔

ترجمان موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کیخلاف عائد پانبدیوں کو اٹھانے کے سلسے میں یورپی ارکین کیجانب سے مناسب اقدامات نہ اٹھانے کی بدولت جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے کے نفاذ کو جزوی طور پر روکنے کے  فیصلے کو ایک مراسلہ کے ذریعے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی کا حوالہ کردیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماہرین کی سطح پر مشترکہ کمیشن کی نشست، وزرائے خارجہ کی نشست کی جگہ منعقد نہیں ہوگی بلکہ یہ وزرائے خارجہ کی نشست کا پیش خیمہ ہے۔

9467**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =