21 جولائی، 2019، 7:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83405572
T T
0 Persons
فلسطینی عوام کے حقوق کیخلاف ہر کسی حکمت عملی کو شکست کا سامنا ہوگا: ظریف

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہر کسی حکمت عملی جو فلسطینی عوام کے سیاسی اور انسانی حقوق کیخلاف ہو وہ انصاف پر مبنی نہیں ہے اور یقینا اسے بُری طرح سے شکست کا سامنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ایک دوسرے کیساتھ مل کر بیٹھ گئے ہیں جب فلسطینی عوام کو نامناسب صورتحال اور بدامنی کا شکار ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ امریکی یکطرفہ پالیسی اور اس کیجانب سے بین الاقوامی حقوق کو نظر انداز کرنے کے ایسے رویوں نے فلسطین کے مسئلے کو، بہت بری صورتحال کا شکار کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ، فلسطین کے مسئلے کو نظر انداز کرنے اور مشرق وسطی کے سب سے اہم مسئلے کے ناطے سے اس کی اہمیت کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے اور واشنگٹن اپنے اس مقصد تک پہنچنے کیلئے فلسطین مسئلے کی بجائے دیگرغیراہم مسائل کو ترجیحات میں سر فہرست کرنے کے در پے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت بری افسوس کی بات ہے کہ بعض ممالک امریکہ کی جال میں پھنس کرغیر اہم موضوعات پر توجہ دینے کے ذریعے امریکہ اور اس کے آلہ کار ممالک جییسے ناجائز صہیونی ریاست کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جوغیر واستہ ممالک تحریک کو اس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اپنی ساری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، اپنی تمام تر کوششوں کیساتھ فلسطینی عوام کے حقوق بالخصوص فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو اپنے پاؤں تلے روندتا جاررہا ہے؛ یہ بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .