"سیدعباس موسوی" نے اس طرح کے غیر انسانی اور انتہاپسندانہ اقدامات سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت اور عوام بالخصوص حالیہ حلموں میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کردیا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افغان حکومت اور عوام سمیت افغانستان کے تمام سیاسی، مذہبی اور قومی گروہ، پوری ہوشیاری اور یکجہتی کیساتھ ملک میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بروز جمعہ کو کابل یونیورسٹی کے قریب ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان کے جنوبی شہرقندھارمیں پولیس ہیڈکوارٹرپرطالبان کے حملے میں کم ازکم گیارہ افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔
افغان صدراشرف غنی نے ایک بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت ملک میں قیام امن کی کوششیں کررہی ہے لیکن طالبان کے حملوں سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ امن واستحکام نہیں چاہتے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu
آپ کا تبصرہ