19 جولائی، 2019 11:11 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83402008
T T
0 Persons
ایران کے کسی ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا گیا: عراقچی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی ڈرون کو مارگرائے جانے کے امریکی صدر کے دعوے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا گیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی امریکی بحریہ فورس کیجانب سے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈورن کو مارگرائے جانے کے ٹرمپ کے دعوے کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں دنیا کے میپ کی تصویر کو شائع کی جس میں ایران اور امریکہ کی جغرافیائی سرحدوں اور ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کے محل وقوع کو دیکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے کچھ ہفتوں قبل فضائی حدود کی حلاف ورزی پر امریکہ کا بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون بھی مار گرایا تھا۔

ادھر تہران نے جمعرات کو یہ بھی کہا کہ اس نے ایک غیر ملکی ٹینکر کو 12 افراد کے عملے سمیت پکڑا ہے جو خلیج میں ایندھن سمگل کر رہا تھا۔

*274**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha