19 جولائی، 2019 9:12 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83401939
0 Persons
ظریف کی سربراہ اقوام متحدہ کیساتھ ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات کی۔

"محمد جواد ظریف" جو نیویارک کے دورے پر ہیں، نے جمعرات کی شام کو "آنٹونیو گوترس" کیساتھ ایک ملاقات میں امریکہ کیجانب سے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرنے سمیت خطے میں حالیہ کشیدگی اور جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں میں کمی لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے برطانیہ کیجانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے اور ساتھ ساتھ  یمن، شام اور افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے بات چیت کی۔

امریکی کے اس نئے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں اور ان کے گھروالوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت امریکہ نے حال ہی میں اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارت کاروں کی نیویارک میں آمد و رفت محدود کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں متعین ایرانی سفارت کاروں پر ‏عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر چہ ایرانی سفارت کاروں پر پابندیاں کوئی نئی بات نہیں اور اب تک انہیں نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہیٹن سے  میل کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن امریکہ نے نئے اقدام کے تحت ایرانی سفارت کاروں کی رفت و آمد کو صرف  پانچ میل تک محدود کردیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =