17 جولائی 2019 - 12:16
Journalist ID: 2393
News Code 83399716
0 Persons
میزائل طاقت پر ہمارا موقف واضح ہے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میزائل طاقت پر ایران اور وزیر خارجہ کا موقف واضح ہے.

یہ بات سید عباس موسوی نے گزشتہ روز ٹویٹر کے ذاتی صفحے میں اپنے ایک پیغام میں ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کے جھوٹ دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

تفصیلات کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ اور این بی سی ٹی وی چینل کے درمیان انٹرویو کے ایک حصے کو تحریف کرتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ ایران نے اپنی میزائل طاقت پر مذاکرات کیلیے آمادگی کا اظہار کیا ہے.

اس من گھڑت بیان کے بعد اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'محمد جواد ظریف' این بی سی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ 'اگر امریکہ میزا‏ئل طاقت پر گفتگو کرنا چاہتا ہے سب سے پہلے خطے میں میزائل کی فروخت کے عمل کو روکنا چاہیے' لیکن ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کا بیان، ظریف کے بیان سے بالکل متفاوت ہے.

قابل ذکر ہے کہ ایرانی نمائندے کے بیان میں آیا ہے کہ ایرانی میزائل طاقت پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے.

9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =