17 جولائی، 2019 11:20 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83399561
0 Persons
تمام خطی ممالک ایران کے حامی ہیں: عراقی سابق وزیر اعظم

تہران، ارنا - عراق کے سابق وزیراعظم اور حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف اکیلا نہیں بلکہ تمام خطی ممالک اس ملک کے حامی ہیں.

یہ بات 'نوری المالکی' نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ جیسا کہ حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے بانی شہید 'آیت اللہ محمد باقر صدر' نے کہا ہے 'ہمیشہ اقوام حکمرانوں سے زیادہ طاقتور ہیں ہرچند حکمران باغی اور عصیانگر ہوئے'.
نوری المالکی نے حزب الدعوہ اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات، مشترکہ اہداف، اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے اور صرف سیاسی تعلقات اور مفادات تک محدود نہیں.
انہوں نے ایران اور حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے مشترکہ مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ ان مشترکہ مواقف کا دفاع کریں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن نے ہمارے اقدار، اسلام اور ایمان کا نشانہ بنایا ہے اسی لیے ہم ایران کو خطے میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =