ایرانی معذور ویٹ لفٹر نے عالمی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا – ایرانی ویٹ لفٹر' روح اللہ رستمی' نے قازقستان میں منعقدہ عالمی پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 80 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کرلی.

رستمی نے منگل کے روز قازقستان کے شہر نور سلطان میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں 80 کلوگرام کے زمرے میں 236کلوگرام وزن اٹھاکر سونے کا تمغہ وطن عزیز کے نام کر لیا.

یاد رہے کہ رستمی نے اس سے پہلے 2008 کے امریکی مقابلوں میں ایک سونے، لندن میں 2012 کے پیرالمپک مقابلوں میں ایک چاندی اور جکارتہ میں پیرا ایشیائی مقابلوں میں ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے

ان مقابلوں میں چینی اور مصری کھیلاڑیوں نے بالترتیت دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کر لیں.

تفصیلات کے مطابق پیرا ویٹ لفٹنگ مقابلے 12 جولائی سے 78 ممالک کے 441 کھیلاڑیوں کی شرکت کیساتھ قازقستان کے شہر نورسلطان میں منعقد ہو رہے ہیں.

9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =