جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی کا سلسلہ بے شک جاری رہے گا: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے مغربی ممالک کی شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جوہری معاہدے کے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے ایرانی اقدامات کا سلسلہ بے شک جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز منگل کو ملک کے مذہبی رہمناوں کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر من و عن عمل کیا ہے اور اب اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق امریکی بدعہدی سمیت یورپی ممالک کی غیر تعمیری کارکردگی کی خاطر ہم نے اپنے کیے گئے وعدوں میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ در این اثنا یورپی ممالک جنہوں نے خود اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا ہے، ایران سے اپنے وعدوں پر پورا اترنے کی توقع رکھتے ہیں۔

قائد اسلامی انقلاب نے مزید فرمایا کہ یورپی ممالک کو ایران سے اس طرح کی توقع رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے بلکہ ان کو جاننا چاہیے کہ ہم نے تو ابھی اپنے وعدوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ رویہ بے شک جاری رہے گا۔

 حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے برطانیہ کیجانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے شرانگیز اقدامات کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکر کو چورا ہے لیکن وہ اپنے اس عمل کو قانونی شکل اختیار دینے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مناسب وقت اور جگہ پر برطانیہ کے اس اقدام کیخلاف جوابی کاروائی کرے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =