غلط فہمیوں کو دور کرنے کا واحد طریقہ ایرانی سیاحت کا فروغ  ہے

تہران، ارنا- یونیسکو نیشنل کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ جب غیر ملکی سیاح ایران کا رخ کرتے ہیں تو یہ اس بات کا باعث بنتی ہے کہ ایران کی حقیقی صورتحال سے روشناس ہوکر ملک کے حوالے سے رونما ہونے والی غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی۔

یہ بات "حجت اللہ ایوبی" نے اتوار کے روز "سیاحت؛ دنیا کیساتھ تعمیری تعاون کا محور" کے عنوان کے تحت منعقدہ ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی جنگ اور دشمنی سب سے پہلے ذہن میں بسا کر پھرعملی دنیا میں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔

ایوبی نے کہا کہ دنیا میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کا ایک اہم طریقہ لوگوں کے درمیان تعلقات کا فروغ ہے اور ان تعلقات کی توسیع کا ایک طریقہ بھی سیاحتی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری عظیم جنگ کے بعد یونیسکو تنظیم کے قیام کا مقصد بھی لوگوں کے ذہن سے جنگ اور نفرت کے گرد و غبار کو دور کرنا ہے اور ہمیں امید ہے یہ مہم، ادب، ثقافت کے فروغ سے حاصل ہوجائے گی۔

یونیسکو نیشنل کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ تاریخی مقامات کے لحاظ سے ایران کا شمار دنیا کے سب سے پہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے جبکہ سیاحتی دلچسبیوں کے لحاظ بھی ایران، دنیا کے سب سے پہلے سات ممالک میں سے ایک ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کیخلاف مزاحمت کرنے کا  ایک اہم طریقہ سیاحتی صنعت کا فروغ ہے جس کی بنا پر ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر صرف آئل اور نان آئل مصنوعات کی فروخت پر منحصر نہیں ہوں گے۔

ایوبی نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحتی صنعت کا فروغ، ایرانی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا۔

 9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =