13 جولائی، 2019 10:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83394234
0 Persons
ایرانی تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رہے گا: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں ایران مخالف امریکی پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، اپنی تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

"محمد جواد ظریف" نے ہفتہ کی رات "جیرمی ہنٹ" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی آئل ٹینکر گریس 1 کے قانونی منزل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین جو بدستور امریکی سپر فاملی پابندیوں کے نفاد کا مخالف تھا، کو ایسا رویہ نہیں اپنانا ہوگا اور برطانیہ کو بھی جلد از جلد غیرقانونی طور پر تحویل میں لیے گئے آئل ٹینکر کو رہا کرنے کا بند و بست کرنا ہوگا۔

انہوں نے دوہری شہریت رکھنے والی خاتون ایرانی قیدی "نازنین زاغری" کے بارے میں  کہا کہ وہ سیکورٹی جرائم کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زاغری کی گرفتاری اوراس کی سزا قانونی طریقوں سے ہوئی ہے اور برطانوی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی خودمختاری اور قانون کے نفاذ کا احترام کرے۔

 اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے تیل کی برآمدات کو ایرانی قانونی حق قرار دیتے ہوئے خطے میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ جبل الطارق میں حقوقی اور قانونی جائزوں سے برآمد ہونے والے نتایج، ایرانی آئل ٹینکر کی جلد از جلد رہایی کا باعث بنیں گے۔

9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =