13 جولائی، 2019 6:52 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83393990
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ دورہ نیویارک پر روانہ ہوگئے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کی سالانہ نشست میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" کے مطابق "محمد جواد ظریف" اعلی حکام کی سطح پر اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل کی سالانہ نشست میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ، دورہ نیویارک کے اختتام کے بعد وینزویلا میں منعقد ہونے والے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے کراکس کا دورہ کریں گے جہاں وہ وینزویلا کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق، ظریف، دورہ وینزویلا کے اختتام کے بعد جنوبی آمریکہ کے دو ممالک بشمول نکاراگوا اور بولیویا کا دورہ کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =