ایف آئی وی بی کی طرف سے ایرانی والی بال ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کا انعام

تہران، ارنا- عالمی والی بال فیڈریشن ( ایف آئی وی بی) نے 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی کارکردگی کی خاطر اسے 2 لاکھ تین ہزار ڈالر کے انعام سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے 2019 والی بال ورلڈ لیگ کے فائنل مرحلے میں پولینڈ اور برازیل کیخلاف شکست کھا کراس ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

عالمی والی بال فیڈریشن نے 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن سے چھٹے پوزیشن تک حاصل کرنے والی ٹیموں کو مالی انعام سے نوازا۔

 ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے پہلے مر حلے میں 12 کامیابی حاصل کی اور 3 شکست کھائی جبکہ فائئل مرحلے میں بھی دو شکست کھا کر مجموعی طور پر اس ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم کے کھیلاڑیوں نے ہونے والے مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے ملک کے نام کو روشن کر دیا اس کےعلاوہ ایرانی کھیلاڑیوں "سعید معروف" اور "امیر غفور" کا نام بھی اس ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =