بین الاقوامی میلوں میں ایرانی فلموں کی نمائش

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے فنکاروں کی بنائی گئی 4 فلموں کو مختلف بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پرڈیوسر "جمال گلی" کی بنائی گئی فلم "للو خوانی Lalo Khani"  کو آرمینیا میں منعقدہ انٹرنیشنل " Golden Apricot" فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔

عالمی Golden Apricot میلے کا 7 سے 14 جولائی تک آرمینیا میں منعقد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن "Ballsy: Story of a Revolution" کو لبنان میں منعقدہ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

انسانی حقوق کے چوتھے بین الاقوامی فلم میلے کا یکم سے 5 جولائی تک لبنانی دارالحکومت بیروت میں انعقاد کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ خاتون ایرانی فلم ساز "روناک جعفری" کی بنائی گئی فلم "The Stuntman" کو کینیڈا میں منعقدہ "Mirror mountain" میلے میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Mirror mountain بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 27 اور 27 جولائی کو کینیڈا کے شہراوٹاوا میں منعقد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایرانی ہدایتکار "یاسر طالبی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم "Be Loved" کو ایسٹونیا میں منعقدہ بین الاقوامی پارنو انٹھرو پولوجی میلے میں فلمی ناظریں کے ایوارڈ کو جیتنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی پارنو انتھروپولوجی میلے کا 24 جون سے 7 جولائی تک ایسٹونیا میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =