29 جون، 2019 8:31 AM
Journalist ID: 1228
News Code: 83373849
0 Persons
ایران کی تیونس میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے برادر اور دوست ملک تیونس میں گزشتہ دنوں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ "سید عباس موسوی" نے تیونس کے دارالحکومت میں دہشتگردی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں تیونس کی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.

ترجمان نے تیونسی صدر باجی السبسی کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تیونس ماضی کی طرح جمہوریت کے فروغ میں کامیاب رہے گا اور ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات بھی خوش اسلوبی سے منعقد ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =