سربراہ اقوام متحدہ کا ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور

بیجنگ، ارنا - سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرش نے ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے.

انٹونیو گوٹیرش نے جمعرات کے روز جاپان میں جی-20 اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا تھا جس کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے.
جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں بیس ممالک کے سربراہان شریک ہیں. دنیا کی بیس ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑی معیشتوں پر مشتمل اس اجلاس کو اہم تصور کیا جارہا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =