بغداد میں بحرین ایمبسی پر مشتعل افراد کا دھاوا، عراق کی مذمت

تہران، ارنا - عراقی محکمہ خارجہ نے بغداد میں ایک مظاہرے کے دوران بعض مشتعل افراد کی جانب سے بحرینی سفارتخانے پر دھاوا بولنے کے واقعے کی مذمت کی ہے.

دفترخارجہ کے ایک بیان کے مطابق، عراق غیرملکی سفارتخانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا پابند ہے اور کسی کو یہ ریڈ لائن کراس کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام عناصر کی تلاش جاری ہے، بعض ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کو قانونی کاروائی کے لئے عدالت کے سپرد کردیا گیا ہے.
گزشتہ روز بحرینی دارالحکومت منامہ میں فلسطین سے متعلق ڈیل آف سنچری کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کے خلاف بغداد میں عراقی مظاہرین نے بحرین ایمبسی تک مارچ کیا اور سفارتخانے کے اندر جا کر بحرین کے جھنڈے کو اتار کر فلسطینی پرچم کو لہرادیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =