27 جون، 2019 6:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83372774
0 Persons
ایران نے امریکی وزیرخارجہ کے دعوے کو مسترد کردیا

کابل، ارنا - افغانستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی جانب سے ایران پر افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے الزام سے متعلق امریکی وزیرخارجہ کے دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے.

مائیک پومپیو نے گزشتہ دنوں افغان دارالحکومت کابل کا غیراعلانیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ ایران، افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژ کررہا ہے.

ایرانی سفارتخانے نے ایک جاری کردہ بیان میں پومپیو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امن افغان عوام کی خواہش ہے جس کی سو فیصد ایران حمایت کرتا ہے.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن و استحکام ایران کی سلامتی کے فائدے میں ہے اسی لئے ہم ہمیشہ ہمسایہ ملک میں امن کی حمایت کرتے ہیں.

ایرانی سفارتخانے کے بیان میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کے چھ دور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سارے معاملات سے افغان عوام لاعلم ہیں. ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ غیرتعمیری الزامات کے ذریعے ماحول کو متاثر کرنا چاہتے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =