27 جون، 2019 6:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83372767
0 Persons
 امریکہ ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے: عراقچی

لندن،ارنا - نائب ایرانی وزیرخارجہ نے ملک کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر معاشی جنگ مسلط کر رکھی اور وہ ڈالر کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے.

سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز ویانا میں یکطرفہ اقدامات اور اس کے اثرات کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس سمینار کا انعقاد ایران، کیوبا اور وینزویلا کی مشترکہ تجویز پر کیا گیا جس میں روس، شام او چین نے بھی حصہ ڈالا.

عراقچی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور جنہوں نے یکطرفہ پابندیاں لگائیں انھیں بھی جواب دینا ہونا ہوگا.

ویانا میں قائم عالمی اداروں کے لئے ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے بھی اس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ غیرقانونی اقدامات کی فرنٹ لائن پر ہے جو پابندیوں کو سیاسی آلہ کے طور پر دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے جبکہ جوہری معاہدے کے بعد ایران مخالف تمام پابندیوں کا خاتمہ کیا گیا تاہم امریکہ نے یکطرفہ طور پر نئی پابندیاں لگائیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =