ایران میں برآمدات کی شرح میں پیشرفت آئی ہے: وزیر خزانہ

قم، ارنا - ایران کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ملکی برآمدات میں اچھی پیشرفت آئی ہے اور اس کا سلسلہ جاری ہے.

"فرہاد دژ پسند" نے جمعرات کے روز ایرانی شہر قم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ ایرانی سال کے مقابلے میں اس سال برآمدات کی سطح میں اچھی پیشرفت سامنے آئی ہے.
انہوں نے کہا کہ جلد گزشتہ تین مہینوں سے اب تک برآمدات میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق مزید تفصیلات پیش کریں گے.
ایرانی وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نان آئل برآمدات پر ٹیکس اس صورت میں چھوٹ دے گی کہ اس سے ملک میں آنے والی غیرملکی کرنسی حکومتی خزانے میں چلی جائے.


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =