آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے کروڑوں افراد کے روحانی رہنما ہیں: عمارحکیم

بغداد، ارنا - نامور عراقی سیاستدان اور سیاسی جماعت الحکمت تحریک کے سربراہ نے نائب امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای جیسی شخصیت پر جو دنیا کے کروڑوں افراد کے روحانی رہنما ہیں، پابندیاں لگانا عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے.

سید عمار حکیم نے بغداد میں نائب امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ملاقات میں ان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر پر نئی امریکی پابندیوں سے بحرانوں کا حل آسان نہیں ہوگا بلکہ اس سے کروڑوں عوام کے جذبات مجروح ہوئے.
انہوں نے کہا کہ قوموں پر پابندیاں لگانے اور معاشی ناکہ پندی جیسی سوچ اور پالیسی بے فائدہ رہےگی.
الحکمت تحریک آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور خطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =