ایران کی موریطانیہ کو کامیاب صدارتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے افریقی ملک موریطانیہ میں کامیاب صدارتی انتخابات کے انعقاد پر وہاں کی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے.

ترجمان دفترخارجہ "سید عباس موسوی" نے اپنے ایک بیان میں محمد ولد غزوانی کو موریطانیہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موریطانیہ میں نئی حکومت کے آنے سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون میں مزید پیشرفت ہوگی.
یاد رہے کہ موریطانیہ میں حکمران جماعت کے امیدوار "محمد غزوانی" نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے.
موریطانیہ کے انتخابی کمیشن کے مطابق انہوں نے 52 فیصد ووٹ حاصل کئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =