سپریم لیڈر آفس پر امریکی پابندیاں ایرانی قوم کی توہین ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر آفس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو پوری قوم کی توہین قرار دیا ہے.

"محمد جواد ظریف" نے سی این این چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی اقدامات اشتعال انگیز ہیں جبکہ نئی پابندیاں ایرانی عوام کی توہین کی انتہا ہیں.
انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایران کو ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ ایرانی قوم کسی بھی دراندازی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے تاہم ایران جنگ اور لڑائی نہیں چاہتا.
ظریف نے مزید کہا کہ مجھے نہیں خیال کہ امریکی صدر کو یہ پتہ نہ ہو کہ ہم 18ویں صدی میں نہیں رہ رہے، یہاں اقوام متحدہ کا منشور موجود ہے جس میں جنگ کی دھمکی دینا غیرقانونی ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایرانی حکومت کو کمزور کرنے پر تُلا ہوا ہے جبکہ اس کا یہ انداز اور سوچ غلط ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو غلط معلومات اور تجزیے دئے گئے ہیں، وہ ایک ایسی صورتحال میں جس سے انھیں نکلنا ہوگا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =