ایران سے تعلقات کی بحالی جوہری معاہدے کا اہم جزء ہے: سربراہ اقوام متحدہ

نیو یارک، ارنا- اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بین الاقوامی تنظیم کے تمام ارکان کیجانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانا اور اس کے ساتھ تعلقات کی بحالی جوہری معاہدے کا اہم جزء ہے۔

یہ بات انٹونیو گوترش کی نائب مشیر برائے امور سیاسی "رزمای دیکارلو" نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے نفاذ پر منعقدہ اجلاس کے موقع پر سربراہ اقوام متحدہ کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے 2016ء میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مخصوص اقدامات (جوہری معاہدے سے متعلق) مکمل ہونے کے بعد جن کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی تصدیق کی، کے مطابق ایران جوہری سرگرمیوں کی خاطر ایک دہائی سے زائد اقوام متحدہ کیجانب سے ایران کیخلاف عائد پابندیوں سمیت دیگر ایران مخالف بین الاقوامی پابندیوں کو منسوخ کردیا گیا۔

رزماری دیکارلو نے سربراہ اقوام متحدہ کے مطابق کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی ممالک نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کی تا کہ اس بین الاقوامی معاہدے کے نتیجے میں جوہری ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کا اہم مقصد حاصل ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =