26 جون، 2019 12:39 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83370815
0 Persons
ایران اور پاکستان کا تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے طریقوں کی ضرورت پر زور دیا.

یہ بات رضا رحمانی آج بروز بدھ ایران میں تعینات  خاتون پاکستانی سفیر 'رفعت مسعود' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

فریقین نے اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی اور اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا.

ایرانی وزیر نے کہا کہ سرحدی مارکیٹوں کا افتتاح اور تاجروں کے مسائل کا حل، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کے اضافہ کے لیے اہم موقع ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیاں دستخط ہونے والے معاہدوں کے نفاذ کیلئے قریب مستقبل میں پاکستان کا دورہ کریں گے.

ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا کہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی دلچسبی کے باوجود توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ میں تجارتی تعلقات کے حوالے سے اچھے نتائج حاصل ہوں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 9 =