انسٹیکس میکنزم آپریشنل ہونے کے قریب ہے: یورپی رہنما: یورپی یونین

تہران، ارنا - یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی نے ایک بار پھر جوہری معاہدے کے نفاذ کیلئے کوششوں کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹیکس میکنزم آپریشنل ہونے کیلئے تیار ہے.

یہ بات فیڈریکا مغرینی نے گزشتہ روز بروسلز میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اعلان کیا کہ انسٹکیس نظام آپریشنل ہونے کے لئے آمادہ ہے، اور ایران نے اب تک اس معاہدے میں اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کیا ہے تو امید ہے کہ یہ اقدام جوہری معاہدے میں ایران کے باقی رہنے میں مدد کرے گا.

مغرینی نے اس ہفتے کے آخر(28 جون) میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے آغاز سے اب تک اس معاہدے کے بچانے کی کوشش کی ہے تو اب اس نازک اور حساس صورتحال میں بھی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =