ایران، پاکستان سے تجارت بڑھانے کیلئے خصوصی سیل قائم کرے گا

چابہار، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لئے خصوصی تجارتی سیل قائم کرے گا.

نائب ایرانی صدر برائے معاشی امور کے مطابق، مخصوص تجارتی سیل کے قیام کا مقصد پاک ایران تجارت کی توسیع اور برآمدات و درآمدات کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے.
«محمد نہاوندیان» نے چابہار فری زون میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارتی سیل قائم کیا جاچکا ہے اور جلد پاکستان سے تجارت کو آسان بنانے کے لئے خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارتی علاقے ایران کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ نجے شعبے کے لئے بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں.
نائب ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی تجارتی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید آسان بنانا ہوگا جس سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =