ایران کا چابہار اور کراچی بندرگاہوں کے درمیان ایوان تجارت کے قیام پر زور

چابہار، ارنا - ایران نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ تجارت کو بڑھانے کے مقصد سے چابہار اور کراچی کی بندرگاہوں کے درمیان مشترکہ ایوان تجارت کے قیام پر زور دیا ہے.

یہ بات چابہار کے گورنر «رحمدل بامری» نے گزشتہ روز معاشی اور سرمایہ کاری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں نائب ایرانی صدر برائے معاشی امور بھی شریک تھے.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے چابہار اور کراچی کے درمیان مشترکہ ایوان تجارت کی تشکیل ناگزیر ہے.
انہوں نے کراچی کے ایوان تجارت میں چابہار کے لئے خصوصی شعبہ اور پاک ایران سرحد پر تاجروں کو مزید سہولیت دینے پر بھی زور دیا.
گورنر چابہار نے کہا کہ ایران کے پاکستان اور عمان سے تجارتی تعلقات کی توسیع کے لئے برآمدات اور درآمدات سے متعلق مزید ترجیحی ٹیرف لاگو کرنا چاہئے.
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور ٹرانزٹ سرگرمیوں میں اضافے کے لئے چابہار اور ایران کے سرحدی علاقے ریمدان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کو بھی موثر قرار دیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =