عمان کا ایران اور امریکہ سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

تہران، ارنا – سلطنت عمان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کردیا کہ ہم سنجیدہ طور پر خطے کی موجودہ تبدیلیوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ امریکہ اور ایران، رواداری کے ساتھ ساتھ موجودہ مسائل کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کریں.

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے خصوصی نمائندہ برائے امور ایران برائن ہوک نے آج مسقط مین عمانی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =