ایرانی پانیوں میں غیرملکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت بدستور جاری

تہران، ارنا - ایرانی پورٹس اور شپنگ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی پانیوں میں بڑی غیرملکی شپنگ کمپنیاں نقل و حرکت میں آزاد ہیں اور ایرانی بندرگاہوں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہے۔

یہ بات "محمد راستاد" نے منگل کے روز ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر خلیج فارس کے پانیوں میں حالیہ تبدلیوں اور علاقے میں شپنگ کی صورتحال کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجارتی شپنگ اور بندرگاہوں کی سرگرمیاں ہمیشہ کی طرح جاری رہے گی۔
راستاد نے آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد غیرملکی شپنگ کمپنیوں کے منفی ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کوئی غیرملکی شپنگ کمپنیوں نے ایرانی پانیوں میں موجودگی کو روکنے پر کوئی فیصلہ اعلان نہیں کردئے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ظالمانہ پابندیاں ایرانی سمندری تبادلات پر کوئی اثر نہیں پڑے گی اور ہماری سمندری نقل و حرکت کی صلاحیتیں اس پابندیوں کو بے اثر کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کے دوران 265 ملین ٹن سمندری تبادلات کئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =