ٹرمپ امن و سلامتی کیلئے تمام عالمی طریقوں کو برباد کررہا ہے: ایران

تہران - اسلامی جمہوریہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں تمام بین الاقوامی طریقوں کو برباد کرنے پر تُلا ہوا ہے.


یہ بات "سید عباس موسوی" نے منگل کے روز امریکہ کی جانب سے ایرانی سپریم لیدڑ، وزیر خارجہ اور سپاہ کے کماندڑز کے خلاف پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنا امریکی کمزور حکومت کے ساتھ سفاتکاری تعلقات کو منقطع کرنے کا مترادف ہے۔
موسوی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں تمام بین الاقوامی طریقوں کو برباد کرنے پر تُلا ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی، ان کا مقصد مذاکرات کی میز پر ایران کی واپسی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =