کوریائی نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، کوریائی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کو انسانی بنیاد پر پیداوار مصنوعات کو برآمد نہیں کرسکتی ہیں اور بینکاری رکاوٹیں ایسی برآمدات کو روک کر رہی ہے۔
جنوبی کوریا کے حکام نے گزشتہ ہفتے کے دوران واشنگٹن میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں پر اپنی شکایت کو پیش کردیا۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے افریقی اور مشرق وسطی امور "ہونگ جین ہوک" اور نائب امریکی وزیر خارجہ "دیوید پیمن" نے اس نشست کی قیادت کی۔
کوریائی فریقین نے اس نشست میں کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو ادویات اور طبی سامان برآمد نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بینکاری اکاونٹ معطل کردئے گئے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان انسانی امداد کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کی مبنی پر اس پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ