پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی قابل تعریف ہے: یونیسف

تہران، ارنا - ایران میں تعینات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال (یونیسف) کے نمائندے نے کہا ہے کہ معاشی جنگ اور پابندیوں کے باوجود صحت شعبے میں ایران کی ترقی اور اس حوالے سے مشترکہ تعاون قابل تعریف ہے.

یہ بات ایران میں  یونیسف کے ڈائریکٹر «وِل پارکس»  'ويل پاركس' نے اتوار کے روز ایرانی دارالحکومت میں منعقدہ ایک نشست میں کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران اور یونیسف تنظیم، کثیر الجہتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں اور ہم نے پابندیوں کے دوران سب سے زیادہ کمزور گروپوں کی مدد کے لیے کچھ پیکیجز کو فراہم کیاہے.

ویل پارکس نے بچوں کی صحت اور ترقی، زچہ اور بچہ کی مناسب دیکھ بھال کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ کی تشکیل، نوجوانوں میں غیر وبائی بیماریوں کی روک تھام، بچہ کی صحت اور خوراک اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کا استعمال کرنا حالیہ سالوں کے دوران یونیسف اور ایرانی وزارت صحت کے درمیان مشترکہ پروگراموں میں سے ایک ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =